ابنا: رات 10 بجے کے قریب ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فائرنگ سے 22 سالہ شیعہ نوجوان عمران عباس ولد اشرف علی کو انکے گھر کے باہر نارتھ ناظم آباد بلاک ایم کراچی میں شہید کردیاگیا۔ آخری اطلاعات کے مطابق شہید کی باڈی عباسی شہید اسپتال سے امام بارگاہ خیرآلعمل انچولی منتقل کردی گی . واضح رہے کے شہر کراچی میں ملت جعفریہ کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کو سلسلہ شروع ہوگیا ہے گزشتہ روز بھی 2شیعہ عمائدین کولیاری اورنگی ٹاؤن کے علاقے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا نمائندہ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام سے پہلے کراچی میں کالعدم د ہشت گرد تنظیموں کے دفاتردوبارہ سے کھل گئے ہیں اور اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان کے خلاف اب تک کوئی کاروائی نہیں کی اس سے یہ بات واضح ہے کہ ایک منظم انداز سے شہر کراچی میں ناصبی وہابی دہشت گردوں نے ملت جعفریہ کے عمائدین کے خلاف دہشت گردی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔...........
/169